السلام علیکم . میں آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہوں۔ یہاں ٹیٹو بنوانا بہت عام ہے مسلم و غیر مسلم دونوں میں۔ کیا ٹیٹو بنوانا جائز ہے؟ اگر کسی کو ٹیٹو بنوانا پسند ہے جیسے کوئی نقش و نگار یا پھول وغیرہ، تو کیاشرعا اس کی گنجائش ہے؟
واضح ہو کہ جسم کے کسی بھی حصے کو گدوا کر اس پر کچھ لکھنا یا پھول وغیرہ کے نقش و نگار بنانا جائز نہیں ہے ،احادیث مبارکہ میں اس کی ممانعت آئی ہے ازروئے شرع کسی بھی مسلمان کے لیے (چاہے وہ نقش و نگار غیر جاندار کے ہی کیوں نہ ہوں) جسم گدوانا جائز نہیں ہے جس سے احتراز لازم ہے
کما فی صحیح البخاری: لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الواصلة والمستوصلة، والواشمة والمستوشمة
وفیه ایضا قال النبی ﷺ لا تشمن ولا تستوشمن(کتاب اللباس باب المستوشمة ج:4 ص:2657 ناشر:المکتبة البشری)
وفی سنن ابی داود: نافع عن عبد اللہ قال:لعن رسول اللہﷺ الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة(کتاب الترجل، باب فی صلةالشعر ج:2 ص1486 ناشر:المکتبة البشری)
وفی بذل المجھود شرح ابی داود :تحت قوله والواشمة ای: فاعلة الوشم وھی ان تغرز ابرة فی بدن المراۃ حتی یسیل الدم ثم تحشو ذلک الموضع بالکحل او النورۃ فیخضر ذلک الموضع,وھو مما یستحسنه الفساق(ج:12،ص:195،ط:مرکزالشیخ ابی الحسن الندوی للبحوث والدراسات الاسلامیة الھند)
وفی حاشیة السھارنفوری علی صحیح البخاری: تحت قولہ "لعن النبیﷺ الواشمات والمستوشمات":وھو حرام لانه تغییر للخلقة ومن فعل الجھال قال الکرمانی:وسبب لعنه المذکورات ان فعلھن تغییر للخلقة وتزویر وتدلیس الخ (ج: ص:2654 ناشر:المکتبة البشری)