السلام علیکم! میں نے ایرانی کرنسی آج خریدی ہے 9000 پاکستانی روپے مالیت کی جو کہ مجھے ایرانی ریال ایک کروڑ ملے ، جبکہ ایک کروڑ ایرانی ریال کی اصل قیمت تقریباً 2100 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔اب یہ مجھے 7000 پاکستانی روپے زائد ادا کرنے کے بعد ملے ہیں ،توکیا یہ رقم جائز ہے یا نہیں ؟ اس میں سود کے حوالے سے بھی رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہوکہ دو مختلف ممالک کی کرنسیوں کا باہمی تبادلہ چونکہ ان کے جنس مختلف ہونے کی بناء پر کمی زیادتی کے ساتھ جائز ہے،اور اس کمی زیادتی میں شرعاً کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، بلکہ یہ فریقین کی باہمی رضامندی پر موقوف ہے،لہٰذا اگر سائل نے ایک کروڑ ایرانی ریال کو اس کی موجودہ مارکیٹ قیمت (2100 پاکستانی روپے) سے زیادہ ( 7000) پاکستانی روپے کے عوض خریدا ہے،اور مجلس عقد ہی میں فریقین یا کم از کم ایک فریق کی طرف سے ادائیگی کردی گئی ہو تو یہ معاملہ شرعاً جائز ہے،یہ سودی معاملہ نہیں ہے،البتہ اگر قانوناً اس کی اجازت نہ ہوتوآئندہ ایسے غیر قانونی معاملات سے اجتناب لازم ہے۔
كما في تكملة فتح الملهم: وأما العلمة الأجنبية من الأوراق فهي جنس آخر فيجوز مبادلتها بالتفاضل، فیجوز بيع ثلاث ربيات باكستانية بريال واحد سعودى (إلى قوله) أننا لما اعتبرنا العلمة الأجنبية جنساً آخر فالأصل أن التفاضل في مثله جائز شرعاً بالغا مابلغ فلا تكون المبادلة على خلاف سعرها الحكومي ربا ولكن يمنع من ذلك مخالفة لأولى الأمر إذا كانت الحکومۃ اسلامية ولكونه عرضا للنفس لعقوبات قانونية إذا كانت الحكومۃ غير اسلامية اھ (باب الربا، ج: ١، ص: ٥٩٠، ط: مكتبة دار العلوم كراتشى)
وفی فقه البيوع: ثم إن أسعار هذه العُملات بالنسبة إلى العملات الأخرى ربما تعين من قبل الحكومات، فھل يجوز بيعھا بأقل أو أكثر من ذلك الشعر المحدد ؟ والجواب عندي: أنّ البيع بخلاف هذا السعر الرسمي لا يُعتبر رباً، لما قدمنا من أنّھا أجناس مختلفة ، ولا خلاف في جواز التفاضل عند اختلاف الجنسين، وليس للفضل الجائز حد مقرر شرعاً، وإنما هو يتبع رضاء العاقدين؛ فإن كان قانون البلد يسمح بتعيين سعر المبادلة برضا الطرفين رغم أن السعر الحكومي متعيّن، فلا إشكال في مخالفة الشعر الحكومي برضا الطرفين، ولا يدخل ذلك فی الربا(مبادلۃ عملات الدول المختلفۃ، ج، 2، ص: 701، ط: معارف القرآن)
وفیہ ایضا: النقود الورقیۃ لایجوز مبادلتھا بالتفاضل اوالنسیئۃ فی جنس واحد(الی قولہ)اما اذااختلف جنسھما مثل ان تباع الربیات الباکستانیۃ بالریالات السعودیۃ فیجوز فیھا التفاضل ویجوز فیہ النسیئۃ بشرط ان یقبض احدالعاقدین مااشتراہ وان کان الآخر مؤجلا وبشرط ان یکون التبادل بسعر یوم العقد(الصرف،ج:2،ص:1176،ط: معارف القرآن)۔