السلام علیکم سر، پوچھنا تھا کہ ہمارے علاقے میں ایک(پیڈی) ہے،جہاں جنس وغیرہ یا کپاس کا کاروبار ہوتا ہے،ان کے ہاں کمپیوٹر کانٹا لگا ہوا ہے جس پر کپاس یا گندم کی ناپ تول کی جاتی ہے،اب وہ دکاندار سب گاہکوں کے جو مکمل کلو بنتے ہیں اس کا حساب دیتے ہیں باقی گرام وغیرہ کو تول میں شامل نہیں کرتے،بھلے 900 گرام بنے تو وہ شامل نھیں کرتے حساب میں،کیا یہ شرعی گناہ ہے۔
مذکور اجناس کا کاروباراگر اتنے بڑے پیمانے پر نہ ہو کہ عام طور پر لوگ ایک کلو سے کم مقدار کو معمولی سمجھتے ہوں تو ایسی صورت میں مذکور شخص (پیڈی ) کے لیے ایک کلو سے کم مقدار کو وزن میں شامل نہ کرنا اور اس کا حساب نہ دینا ناپ تول میں کمی کی وجہ سے جائز نہیں، احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، لہذا مذکور شخص (پیڈی) پر مکمل دیانت داری کے ساتھ گاہکوں کو پورا حساب دینا لازم ہوگا، البتہ اگر مذکور کاروبار اتنے بڑے پیمانے پر ہو کہ لوگ عام طور پر اس میں آٹھ ، نو سو گرام کو معمولی سمجھتے ہوں اور اس کو وزن میں شمار نہ کرنے سے اختلاف اور جگھڑے کا اندیشہ نہ ہوبلکہ ان کے ہاں ایسا کرنا معروف ہو تو ایسی صورت میں کلو سے کم مقدار کو وزن میں حساب نہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔
وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: 2890 - وعن ابن عباس رضي الله عنه قال: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأصحاب الكيل والميزان " إنكم قد وليتم أمرين هلكت فيهما الأمم السابقة» ". رواه الترمذي.
(قد وليتم) بضم الواو وتشديد اللام المكسورة (أمرين) أي جعلتم حاكما في أمرين وإنما قال أمرين، أبهمه ونكره ليدل على التفخيم ومن ثم قيل في حقهم {ويل للمطففين} [المطففين: 1] (هلكت فيهما الأمم السابقة قبلكم) كقوم شعيب كانوا يأخذون من الناس تاما وإذا أعطوهم أعطوهم ناقصا.[ كتاب البيوع، باب السلم والرهن (5/ 1950) ط: دار الفكر]