السلام علیکم مفتی صاحب کیسے ہیں آپ؟
میں نے ایک بات پوچھنی تھی آپ سے کہ میرے پاس میٹرک ایجوکیشن ہے ، کمپیوٹر کا تجربہ ہے پر جہاں اس پوسٹ کے لئے اپلائی کروں انٹر مانگتے ہیں ، میں ملازمت لیتا ہوں تو آگے پڑھائی نہیں کرسکتا وقت کی وجہ سے توکچھ دوستوں نے کہا پیسے دیکر انٹر کی سند لے لو، تو کیا کروں ؟ آپ راہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ پیسے دیکر انٹر کی سند حاصل کرنا قانون شکنی، دھوکہ دہی اور خیانت کے زمرہ میں آتا ہے،لہذا سائل کے لئے پیسے دیکر انٹر کی سند حاصل کرنا شرعا ناجائز اور قانونا جرم ہے،اس لئے سائل کو چاہئے کہ حدود اللہ میں رہتے ہوئے رزق حلال کی سعی کرے ، اللہ تعالی اس کے رزق میں برکت عطاء فرمائیں گے۔
قال اللہ تعالی: یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ﳲ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ[البقرۃ (آیت 168]
وقال اللہ تعالی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ [الأنفال: 27]