ایک ہول سیلر نے کاروباری لین میں باقاعدہ ایک ایگریمنٹ کرکے لاکھوں کا سامان ایک پرچون دکاندار کو ایک ماہ کے لیے ادھار پر دیا اور ایگریمنٹ میں لکھا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں اگر عدالتی کارروائی کی گئی تو تمام اخراجات بذمہ پرچون دکاندار کے ہوں گے ۔ اگلے 8 سالوں میں 6 مرتبہ عدالتی کارروائی کی گئی اور ہر بار راضی نامہ کرکے مزید مہلت لی جاتی رہی ۔ آخری مرتبہ تمام سابقہ عدالتی اخراجات ادا کر کے اصل رقم کی ادائیگی 6 ماہ میں کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اب 6 ماہ بعد ملزم رقم نہ ادا کرنے پر یہ کہ کر عدالت چلا گیا کہ مدعی اصل رقم پر اضافی رقم لے چکا ہے جو کہ سود ہے ۔جناب سے معلوم کرنا تھا کہ کیا ادھار دی گئی رقم کی وصولی کیلیے کیے گئے عدالتی اخراجات وکیل فیس وغیرہ لینا سود کے زمرے میں آتے ہیں ۔شکریہ
صورت مسئولہ میں چونکہ دکاندار حسب معاہدہ رقم کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے عدالتی کاروائی کا سبب بنا ہے، لہذا ان آٹھ سالوں میں رقم کی وصولیابی کے لیے ہول سیلر اور دکاندار کے درمیان چھ مرتبہ ہونے والی عدالتی کارروائیوں کے ضروری حقیقی اخراجات کی ادائیگی شرعاً دکاندار کے ذمہ لازم ہے۔ دکاندار کیلئے مذکورہ رقم کو سود کہہ کر اسکے ذمہ واجب الاداء ادھار رقم کی ادائیگی سے انکار کرنا درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔
لما في رد المحتار: (قوله: وأجرة المحضر إلخ) بضم أوله وكسر ثالثه هو من يحضر الخصم، وعبارة البحر هكذا ... وفي الذخيرة أنه المشخص وهو المأمور بملازمة المدعى عليه اهـ، والإشخاص بالكسر بمعنى الإحضار فقد فرق بين المحضر وبين الملازم، وهذا غير ما نقله الشارح فتأمل. وفي منية المفتي مؤنة المشخص قيل في بيت المال وفي الأصح على المتمرد اهـ، وهذا ما في الخانية. والحاصل: أن الصحيح أن أجرة المشخص بمعنى الملازم على المدعي وبمعنى الرسول المحضر على المدعى عليه لو تمرد بمعنى امتنع عن الحضور وإلا فعلى المدعي، هذا خلاصة ما في شرح الوهبانية. (5/372)
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1