السلام علیکم! جناب! مجھے کئی دنوں سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے بارے میں وسوسے آ رہے ہیں اور لوگوں کے بارے میں بھی وسوسے آتے ہیں۔
واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، دینِ اسلام اور لوگوں کے متعلق غیر اختیاری وساوس کا آنا ممنوع نہیں، بلکہ اگر ان وسوسوں کو برا سمجھا جائے تو یہ صریح ایمان کی علامت ہے۔ لہٰذا سائل کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور لوگوں کے متعلق آنے والے وساوس کی طرف زیادہ توجہ دینے کے بجائے کثرت سے استغفار کرے اور سورۂ مؤمنون کی آیات 97، 98 اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» اور «وَقُلْ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ» کا ورد کرے۔ نیز اہلِ علم اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ، اس کے ذریعے ان برے وسوسوں سے نجات حاصل ہوگی۔
کما فی صحیح مسلم: عن أبي هريرة، قال: جاء ناس من أصحاب النبي ﷺ، فسألوه: إنا نجد في أنفسنا ما يتعاظم أحدنا أن يتكلم به، قال: وقد وجدتموه؟ قالوا: نعم، قال: ذاك صريح الإيمان( ج 1، ص 119، دار إحیاء التراث العربی)
وفیہ أیضاً: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله ﷺ: يأتي الشيطان أحدكم، فيقول: من خلق كذا وكذا؟ حتى يقول له: من خلق ربك؟ فإذا بلغ ذلك فليستعذ بالله ولينته ( ج 1، ص 120)
وفی مرقاة المفاتيح: (فليستعذ بالله) طردا للشيطان، إشارة إلى قوله تعالى: ﴿إلا عبادك منهم المخلصين﴾، وإيماء إلى قوله ﷺ: لا حول ولا قوة إلا بالله، فإن العبد بحوله وقوته ليس له قوة المغالبة مع الشيطان ومجادلته، فيجب عليه أن يلتجئ إلى مولاه، ويعتصم بالله من الشيطان الذي أوقعه في هذا الخاطر الذي لا أقبح منه( ج 1، ص 137، دار الفكر)
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 7امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1