میری ٹریول ایجنسی ہے ، ایک جاننے والے نے کچھ رقم ٹریلونگ کے کاروبار میں منافع کی غرض سے لگانے کے لیے دی ہے ۔ اور ہمارے درمیان یہ بات طے ہوئی ہے کہ میں اس کو کل منافع کے 10 سے 15 فیصد تک منافع دوں گا، جس کا دار و مدار منافع کی کمی ، بیشی پر ہے ، اگر منافع کم ہوتا ہے تو میں دس فیصد نفع دیتا ہوں اور اگر منافع زیادہ ہو تو پھر پندرہ فیصد نفع دیتا ہوں ، کیا اس طرح معاملہ کرنا شرعاًجائز ہے ؟
واضح ہو کہ شرکت میں ہر شریک کے نفع کا مشاع ( فیصدی ) حصہ متعین کرنا ضروری ہے، لہذا سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق شریک کے لیے کل منافع کی شرح کے حساب سے دس سے پندرہ فیصد کے درمیان نفع مقرر کرنے کے باوجود چونکہ ايك خاص فیصدی حصہ متعين طور پر معلوم نہیں ، بلکہ نفع مجہول ہے ، اس لیے نفع کی جہالت کی بناء پر مذکورہ معاملہ فاسد ہے ، تاہم اگر فریقین كسي متعين فیصدی پر اتفاق کرلیں تو مذکورہ معاملہ جائز ہوجائےگا ۔
الفتاوى العالمكيرية: وأن يكون الربح معلوم القدر، فإن كان مجهولا تفسد الشركة وأن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة لا معينا فإن عينا عشرة أو مائة أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة. [كتاب الشركة، الباب الأول، الفصل الثاني (302) ط: دار الفكر]
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0