شرکت و مضاربت

کریانہ اسٹور وغیرہ میں شرکت کا طریقہ

فتوی نمبر :
96736
| تاریخ :
2026-06-23
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کریانہ اسٹور وغیرہ میں شرکت کا طریقہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کریانہ جنرل اسٹور اور ہول سیل اینڈ ریٹیل تجارت (یعنی صابن ، صرف سپلائی)میں اگر کوئی انویسٹ کرے گا تو اسے ماہانہ آمدنی کس حساب سے دینا جائز ہے؟ عرف عام میں مارکیٹ یا کمپنیاں اور دیگر تاجر حضرات ایک لاکھ پر یعنی ایک لاکھ کی انویسٹمنٹ پر 2 فیصد ، کوئی 3فیصد، اور کوئی 1 یا ڈیڑھ فیصد بھی دیتا ہے، کریانہ اسٹور کا بلکل کنفرم حساب کرنا نا ممکن ہے، بس اندازے سے سب چل رہا ہو تا ہے، تو اب یہ فیصدی حصہ منافع میں ہونا چاہیے یا انویسٹمنٹ کی رقم پر؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شرکت ( پارٹنر شپ) کی صحت کی منجملہ شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ نفع فیصدی اعتبار سے طے کیا جائے،رقم کی صورت میں یا اصل سرمایہ پر فیصدی اعتبار سے نفع طے کرنا شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں کریانہ یا ہول سیل کے کاروبار میں اگرچہ روزانہ یا ماہانہ منافع کا دقیق حساب مشکل ہو، پھر بھی مجموعی حساب کتاب کے ذریعے حاصل شدہ حقیقی منافع معلوم کرکے اسی کو باہمی طے شدہ فیصدی تناسب سے تقسیم کرنا لازم ہے، ایک لاکھ روپے پر ماہانہ٪ 2، ٪3یا اس جیسی متعین رقم (اگرچہ بازار میں اس کا عرف ہی کیوں نہ ہو )مقرر کرنا شرعاً جائز نہیں ،جس سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي البدائع: وهو الشركة بالأموال: فهو أن يشترك اثنان في رأس مال، فيقولان اشتركنا فيه، على أن نشتري ونبيع معا، أو شتى، أو أطلقا على أن ما رزق الله عز وجل من ربح، فهو بيننا على شرط كذا، أو يقول أحدهما: ذلك، ويقول الآخر: نعم.(كتاب لاشركة، انواع الشركة، ج: ٦، ص: ٥٦، مط: سعيد)
وفي الدر المختار: (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد.
ومن شروطها: كون نصيب المضارب من الربح حتى لو شرط له من رأس المال أو منه ومن الربح فسدت،(كتاب المضاربة، ج: ٥، ص: ٦٤٨، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96736کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات