شرکت و مضاربت

مضاربت کا معاہدہ وقت سے پہلے منسوخ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96829
| تاریخ :
2026-06-26
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مضاربت کا معاہدہ وقت سے پہلے منسوخ کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلے کے بارے میں کہ:
احمد ایک بلڈر ہے جو بلڈنگیں تعمیر کرتا ہے۔ کریم نے احمد کو ایک کروڑ دس لاکھ روپے بطورِ مضاربہ دیئے اور شرعی تقاضے کے مطابق (نفع و نقصان میں شریک ہونے کی بنیاد پر) معاہدہ طے ہوا۔ اس معاہدے کی مدت میں ابھی آٹھ ماہ باقی ہیں۔
اسی دوران کریم نے احمد کو ایک اور معاہدے کے تحت مزید ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے دیئے اور آپس میں معاملات طے پا گئے۔ اس دوسرے معاہدے کو ابھی تقریباً ایک سال ہو چکا ہے۔
اب کریم کی خواہش ہے کہ احمد کے ساتھ ہونے والے اپنے دونوں معاہدات منسوخ کرے اور تینوں رقوم (پہلے معاہدے کی رقم، اسکا منافع اور دوسرے معاہدے کی رقم) ملا کر ایک اور معاہدہ کیا جائے۔
دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس طرح دونوں معاہدات کو منسوخ کرنے کا حق کریم کو حاصل ہے یا نہیں؟
جبکہ احمد دونوں معاہدات کی تنسیخ پر راضی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنا شرعاً درست نہیں ۔
قرآن و سنت اور فقہ حنفی کی روشنی میں واضح جواب عنایت فرمائیں۔
شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر کریم اور احمد دونوں باہمی رضامندی سے ابتداءِ معاہدہ میں طے شدہ مدت پوری ہونے سے پہلے مضاربہ کے دونوں معاہدے ختم کرنا چاہیں، تو شرعاً ان کے لیے کاروبار کا حساب و کتاب اور تصفیہ (Liquidation) کرکے دونوں معاہدوں کو فسخ کرنا جائز ہے۔ البتہ معاہدوں کو فسخ کرتے وقت ہر مضاربہ کا الگ الگ حساب کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ دونوں کاروباروں کا حساب، تصفیہ اور منافع کی تقسیم کرنے کے بعد اگر کریم اپنے سرمایہ اور منافع کی مجموعی رقم سے، شرعی اصول و ضوابط کے مطابق، احمد کی رضامندی سے نیا کاروباری معاہدہ کرے، تو شرعاً ایسا کرنا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في شرح المجلة، مادة (1353): «واتفقوا في المضاربة أنه لو فسخاها والمال عروض يصح الفسخ، ولو فسخها أحدهما لا يصح إلا إذا كان نقودا.»

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96829کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات