مفتی صاحب ! مجھے یہ بتائیں کہ سود کے معنی کیا ہیں ؟ اور کن کن جگہ اس کا استعمال ہوتا ہے ؟
ہر وہ زیادتی اور منافع جو عقد معاوضہ میں بغیر کسی عوض اور بدل کے حاصل ہو وہ سود کہلاتا ہے ۔ تاہم سائل اگر کسی خاص سودی معاملہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہو تو اس کے بارے میں مکمل تفصیل لکھ کر دوبارہ ای میل کر دیں۔ ان شاء اللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
كما في الدر المختار: باب الربا هو لغة: مطلق الزيادة وشرعا (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئة والبيوع الفاسدة فكلها من الربا فيجب رد عين الربا لو قائما لا رد ضمانه لأنه يملك بالقبض قنية وبحر (خال عن عوض) . خرج مسألة صرف الجنس بخلاف جنسه (بمعيار شرعي) وهو الكيل والوزن اھ (5/ 168) والله اعلم بالصواب
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1