قسم کا کفارہ

اللہ سے کیا ہوا وعدہ توڑنے کے کفارہ کا حکم

فتوی نمبر :
96993
| تاریخ :
2026-07-01
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

اللہ سے کیا ہوا وعدہ توڑنے کے کفارہ کا حکم

سر! اگر اللہ سے کیا ہوا وعدہ پورا نہ کیا جائے تو کیا اس کا کفارہ ہے؟ اور کیا وہ وعدہ بدستور برقرار رہے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ سے کیا گیا وعدہ اگر محض ایک وعدہ ہو، نذر (منت) یا قسم وغیرہ نہ ہو ، تواس کی خلاف ورزی پر اگرچہ کفارہ لازم نہ ہوگا، تاہم اس وعدہ کو پورا کرنا بہرصورت لازم اور خلاف ورزی پر گناہ ہوگا،جبکہ وعدہ خلافی کی صورت میں اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ ضروری ہے اور اگر اس کے بعد بھی وعدہ کو پورا کرنا ممکن ہو تو اسے پورا کرنے کا اہتمام کیا جائے، کیونکہ وہ وعدہ بدستور برقرار رہے گا، البتہ اگر یہ وعدہ قسم کے الفاظ (مثلاً: "اللہ کی قسم، میں یہ کام کروں گا") یا نذر کے الفاظ (مثلاً: "اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو اللہ کے لیے میرے ذمہ فلاں ،فلاں عمل کرنا لازم ہوگا") کے ساتھ کیا گیا ہو، تو اس کا پورا کرنا لازم ہے، جبکہ حانث ہونے کی صورت میں کفارہ قسم بھی لازم ہوگا، جو کہ بوقت ضرورت مسئلہ کی وضاحت لکھ کر حکم شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قوله تعالي: وأوفوا بعهد الله اذا عاهدتم و لاتنقضوا الأيمان بعد توكيدها و قد جعلتم الله عليكم كفيلا ان الله يعلم ما تفعلون (سورة النحل، رقم الاية:91)۔
وفي احكام القران للجصاص: وأوفوا بعهد الله الخ، قال ابوبكر: العهد ينصرف علي وجوه فمنها الأمر..... و قد يكون العهد يمينا و دلالة الاية ..... و لاتنقضوا الأيمان بعد توكيدها، ولذلك قال اصحابنا ان من قال علي عهد الله ان فعلت كذا، انه حالف اھ (مطلب ھذہ الآیۃ علی صحۃ القول بالقیاس، ج:3، ص:190، م:سھیل اکیڈمی)۔
وفي مرقاة المفاتيح: و عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: آية المنافق ثلاث زاد مسلم وإن صام و صلى و زعم أنه مسلم ثم اتفقا: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان اھ ۔
قولہ: (و إذا وعد) أي أخبر بخير في المستقبل إذ "وعد" يغلب في الخير، و "أوعد" في الشر، و أيضا الخلف في الوعيد ‌من ‌مكارم ‌الأخلاق،(باب الکبائر علامات النفاق ، ج:1، ص:225،226، م:حقانیۃ)۔
وفی الاشباہ والنظائر: الخلف ‌في ‌الوعد ‌حرام كذا في أضحية الذخيرة اھ۔
قولہ: (الخلف الخ)قال السبکی: ظاھر الآیات و السنۃ تقتضی وجوب الوفاء،و قال صاحب العقد الفرید فی التقلید: انما یوصف بما ذکر ای بان خلف الوعد نفاق اذا قارن الوعد العزم علی الخلف،کما فی قول المذکورین فی آیۃ: لئن اخرجتم لنخرجن معکم، فوصفوا بالنفاق لابطانھم خلاف ما اظھروا، و اما من عزم علی الوفاء ثم بدا لہ فلم یف فلا، فھذا لم یوجد منہ صورۃ النفاق کما فی الاحیاء من حدیث طویل عند ابی داوٗد و الترمذی مختصراً بلفظ: اذا وعد الرجل اخاہ و من نیتہ ان یفی فلم یف فلا اثم علیہ (کتاب الحظر و الاباحۃ،ج:2، ص:464، م:ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96993کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 2
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 2
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • "جب بھی فلاں کام کیا" کے الفاظ کے ساتھ قسم کھانے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • ''دادا ،دادی کی محبت پر شک کروں تو کافر اٹھائی جاؤں" کہنے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے اور کسی کی امانت واپس کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • معاہدات میں قرآن کی قسم کھانے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات