خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
97155
| تاریخ :
2026-07-06
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

محترم مفتیانِ کرام !
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ہم نے فیملی کورٹ سے خلع کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت کے تمام دستیاب کاغذات اس استفتاء کے ساتھ منسلک ہیں۔
سائلہ نے وضاحت کی کہ شوہر خلع دینے پر راضی نہیں تھا۔ فیصلے کے دن حاضر بھی نہیں ہوا تھااور نہ دستخط کئے۔جج نے صلح کرنے کا موقع دیا تھا مگر علیحدہ گھر دلانے پر شوہر راضی نہیں تھا اور بیوی مشترکہ گھر میں رہنے کو تیار نہیں تھی۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ:
کیا ان منسلکہ عدالتی کاغذات کی روشنی میں شرعی اعتبار سے بھی خلع واقع ہوگیا ہے یا نہیں؟
موجودہ صورت میں کیا ہم دونوں دوبارہ میاں بیوی کی حیثیت سے رہ سکتے ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلک عدالتی دستاویزات اور سائلہ کے بیان کا شرعی نکتہ نظر سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مذکورہ دستاویزات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عدالت نے صلح کی کارروائی ناکام ہونے پر شوہر کی اجازت اور رضامندی کے بغیر نکاح کو خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ شرعاً خلع کے صحیح اور معتبر ہونے کے لیے میاں بیوی دونوں کی رضامندی ضروری ہے، اگر شوہر خلع پر راضی نہ ہو اور قبولیت کا اظہار نہ کرے، تو محض عورت کے مطالبے یا عدالتی یک طرفہ ڈگری سے شرعی خلع واقع نہیں ہوتا ۔اور چونکہ ریکارڈ کے مطابق شوہر خلع پر راضی نہیں تھا اور نہ ہی اس نے عدالت میں قبولیت کا اظہار کیا، اس لیے یہ خلع شرعاً معتبر نہیں، اور مذکور عدالتی خلع کی وجہ سے شرعاً نکاح ختم نہیں ہوا، لہٰذا دونوں بدستور شرعاً میاں بیوی ہیں اور بغیر تجدید نکاح کے حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي»
«وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول… وفيها أيضا قال: خالعتك على كذا وسمى مالا معلوما لا يقع الطلاق ما لم تقبل، كما لو قال " طلقتك " على ألف اهـ أي لأنه معلق على القبول.»(3/ 441)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97155کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات