میرے پاس نیٹ ہے، میں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئرنگ میں استعمال کرتا ہوں۔ کیا دوستوں کے ساتھ نیٹ شیئر کرنا میرے لیے جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو شیئرنگ کے عوض روپے لینا جائز ہے یا حرام؟ برائے مہربانی میرے سوال کا جواب عنایت فرمائیں۔
اگر اس شیئرنگ پر نہ تو قانونا پابندی ہو، اور نہ ہی اس کی وجہ سے دیگر غیر شرعی وناجائز امور کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو تو بلاشبہ جائز ہے ورنہ اس سے احتراز لازم ہے۔