السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔محترم، ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے کاروباری معاہدے اور سرمایہ کاری (انویسٹمنٹ) کے طریقے سے متعلق شریعت کا حکم جاننا چاہتا تھا۔ کمپنی کا اصل کاروبار یہ ہے کہ وہ خالی جگہ یا زمین خریدتے ہیں، پھر اسے بھرائی اور ڈویلپ کر کے گھر یا بلڈنگ بنانے کے قابل بنا کر پلاٹ کے طور پر بیچتے ہیں۔ اور اکثر اوقات خود بلڈنگ بنا کر فلیٹ بھی بیچتے ہیں۔حالیہ دنوں میں انہوں نے مجھے اپنے کاروبار میں پارٹنر یا سرمایہ کار بننے کی ایک آفر دی ہے۔ ان کی آفر درج ذیل ہے:۱۔ میں جتنی رقم بھی انویسٹ یا سرمایہ کاری کروں گا، کمپنی نے میرے اس سرمائے پر 100% منافع دینے کی آفر کی ہے۔ یعنی اگر کوئی 1 لاکھ روپے انویسٹ کرتا ہے، تو اسے منافع کے طور پر مزید 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے (ٹوٹل 2 لاکھ روپے)۔۲۔ یہ پوری رقم (اصل سرمایہ + فکسڈ منافع) ایک ساتھ نہ دے کر، معاہدے کے مطابق مخصوص مدت کے اندر (جیسے: 24 مہینے یا 2 سال) ہر مہینے مخصوص قسطوں میں تقسیم کر کے واپس کی جائے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ اصل سرمایہ بھی (ہر مہینے منافع کے ساتھ برابر مقدار میں) ادا کیا جائے گا۔۳۔ یہاں منافع یا پرافٹ کی شرح حاصل شدہ نفع پر طے کرنے کے بجائے براہِ راست میرے دیے گئے سرمائے پر فکسڈ یا متعین کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مجھے بتایا گیا ہے کہ کاروبار میں کسی بھی نقصان یا خسارے کا خطرہ مجھے برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔محترم، اسلامی شریعت کے مطابق اس طریقے سے رئیل اسٹیٹ کمپنی میں رقم انویسٹ کرنا اور وہاں سے ہر مہینے اس طرح فکسڈ منافع لینا کیا جائز ہوگا؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما کر مشکور فرمائیں۔
سوال میں مذکور کمپنی کے کاروباری معاہدے کی جو تفصیلات سائل نے درج کی ہیں، ان تفصیلات اور شرائط کے ساتھ اس میں انویسٹمنٹ اور سرمایہ کاری کرنا شرعی أصول وضوابط کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، خاص طور پر منافع کے لئے سرمایہ کو بنیاد بنا کر اس پر نفع دینے اور سرمایہ کا بہر حال محفوظ رہنے کی شرط لگانے سے مذکور معاملہ قرض اور اس پر نفع دیے جانے کی صورت بن جاتی ہے، جو سود کی ایک صورت ہے، لہذا مذکور کمپنی میں سرمایہ کاری اور پیسے لگانے سے احتراز لازم ہے۔
كما في الدر المختار: (هي) لغة مفاعلة من الضرب في الأرض وهو السير فيها وشرعا (عقد شركة في الربح بمال من جانب) رب المال (وعمل من جانب) المضارب.اهـ (كتاب المضاربة، ج: 5، ص: 645، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد.اهـ (ج: 5، ص: 648، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: ومن شروطها: كون نصيب المضارب من الربح حتى لو شرط له من رأس المال أو منه ومن الربح فسدت.إلخ (كتاب المضاربة، ج: 5، ص: 648، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: فصل في القرض (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه وهو أخصر من قوله (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس (مثلي) خرج القيمي (لآخر ليرد مثله) خرج نحو وديعة وهبة.اهـ (باب المرابحة، فصل في القرض، ج: 5، ص: 161، ط: إيج إيم سعيد)
وفي رد المحتار: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض. إلخ (باب المرابحة، فصل في القرض، ج: 5، ص: 166، ط: إيج إيم سعيد)
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0