شرکت و مضاربت

چلتے ہوئے کاروبار کی مالیت کیسے معلوم کی جائے؟

فتوی نمبر :
99840
| تاریخ :
2026-09-29
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

چلتے ہوئے کاروبار کی مالیت کیسے معلوم کی جائے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔

دو افراد باہمی شراکت داری میں ایک کاروبار یا کمپنی چلا رہے ہیں، جس میں دونوں کا حصہ برابر، یعنی 50، 50 فیصد ہے۔ سرکاری دستاویزات میں ایک شخص مالک ہے، جبکہ دوسرے کا نام دستاویزات میں درج نہیں، تاہم دونوں کے حصص برابر ہیں۔

اب دستاویزات اور لائسنس رکھنے والا شخص دوسرے شریک کو زبردستی کمپنی سے الگ ہونے پر مجبور کر رہا ہے اور کمپنی کی مالیت کا تعین کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا شریعت میں شراکت داری سے علیحدگی کے وقت کاروبار کی مالیت کا تعین کرنے کی کوئی اصطلاح یا طریقہ موجود ہے؟ اگر ایسا ہے تو چلتے ہوئے کاروبار کی مالیت کا تعین کس طریقے سے کیا جائے گا؟.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مذکور کاروبار میں اگر دونوں افراد کا برابر سرمایہ لگاہے،تو دونوں اس کاروبار میں برابر کے شریک ہیں،لائسنس ہونے یا نہ ہونے سے شرعاً ان کی ملکیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا،تاہم اگر کوئی ایک شریک شرکت کو ختم کرنا چاہے تو دوسرے شریک کو بتا کر کرسکتاہے،لیکن اس صورت میں تمام مشترک اثاثوں کی منصفانہ تقسیم(Valuation)کرکے دوسرے کا پورا حصہ ادا کرنا لازم اور ضروری ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ کاروبار کے تمام موجودہ اثاثوں (مثلاً دکان، مشینری، سامانِ تجارت اور گڈوِل وغیرہ) کی موجودہ قیمتِ فروخت(کرنٹ ویلیو) غیر جانبدار ماہرین کے ذریعے معلوم کروائی جائے،اور جو کُل مالیت بنے،وہ دونوں شرکاء کے درمیان برابر تقسیم کی جائے،نیز نقد رقم اوردوسروں کے ذمہ واجب الاداء قرضے دونوں میں برابر تقسیم کیے جائیں، نقد رقم ایک کو دینا اور غیر وصول شدہ قرضے دوسرے کو دینا جائز نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

«الدر المختار شرح تنوير الأبصارر»:
«دفع لآخر مالا أقرضه نصفه وعقد الشركة في الكل فشرى أمتعة فطلب رب المال حصته، إن لم يصبر لنضه أخذ المتاع بقيمة الوقت.»(كتاب الشركة،فروع القول لمنکر الشرکة،ص:ج:4،ص:330،ط:ايچ ايم سعيد)
«درر الحكام في شرح مجلة الأحكام»:
«(إذا فسخ الشريكان الشركة واقتسماها على أن تكون النقود الموجودة لأحدهما والديون التي في الذمم للآخر فلا تصح القسمة، وفي هذه الصورة مهما قبض أحدهما من النقود الموجودة يشاركه الآخر فيها كما أن الدين الذي في ذمم الناس يبقى مشتركا بينهما.»[ (المادة 1354) إذا فسخ الشريكان الشركة واقتسماها]ج:3،ص:371،ط:دار الجيل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99840کی تصدیق کریں
0     46
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • عسکری لائف ونڈو تکافل کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
Related Topics متعلقه موضوعات