اس سال میں نے الحمد لله حج ادا کیا ہے اور میں مزدوری کے لیے جدہ میں رہتا ہوں ، جب میں حج پر گیا تو میں نے احرام اپنی رہائش گاہ جو کہ جدہ میں ہے اسکی بجائےمسجد عائشہ سے باندھا، کیایہ درست ہے؟ اگر نہیں تو پھر مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟
سائل کا حج درست ادا ہو چکا ہے، اُسے مزید کچھ کر نےکی ضرورت نہیں۔
کما فی الرد تحت : (قوله ما لم يرد نسكا) أما إن أراده وجب عليه الإحرام قبل دخوله أرض الحرم فميقاته كل الحل إلى الحرم فتح اھ (2/478)۔
و فی بدائع الصنائع : لو عاد إلى ميقات آخر غير الذي جاوزه قبل أن يفعل شيئا منأفعال الحج سقط عنهالدم، وعوده إلى هذا الميقات وإلى ميقات آخر سواء اھ(2/165)۔