گناہ و ناجائز

کمرے میں بلاوجہ پنکھا استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
10404
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کمرے میں بلاوجہ پنکھا استعمال کرنے کا حکم

مفتی صاحب ! مجھے یہ جاننا ہے کہ میں ایسے کمرے میں داخل ہوتا ہوں ،جہاں لائٹ اور پنکھے پہلے سے چل رہے ہیں، جب میں کمرے سے نکلتا ہوں، تو کیا میرے لئے لازم ہے کہ میں ان کو بند کر دوں، اور کیا مجھے ان کے بند کرنے پر ثواب ملےگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اوّلاً تو سائل کو چاہیئے کہ بقدرِ ضرورت لائٹ اور پنکھے کاا ستعمال اور ضرورت پوری ہونےپر بند کر دے، تاکہ بلاوجہ اور فضول استعمال سے بچ سکے، البتہ اگر کوئی دوسرا کمرہ میں موجود ہو ،یا آنے والا ہو ،اور اسے لائٹ اور پنکھے وغیرہ چلانے میں مشقت ہو تو اس صورت میں بقدرِ ضرورت کھلا چھوڑ کر بھی جا سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: المادة (22) إن الضرورات تقدر بقدرها. (3/ 222)
وفیه أیضا: (المادة 21) : الضرورات تبيح المحظورات. (1/ 37)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشد بشیر عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10404کی تصدیق کریں
0     382
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات