حضرت میرا تعلق نو شہرہ سے ہے، سیلاب کے بعد ہمارے کالج میں سیلاب زدگان کے لئے اسکالرشپ نکلی استاد کی طرف سے، جس میں لکھا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء درخواست جمع کراسکتے ہیں، میں نے اپنے استاد اور ایک مفتی صاحب سے پوچھا کہ میں درخواست جمع کراؤں یا نہیں؟ کیونکہ میرا کوئی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ اگر اسکالرشپ کی تعداد محدود ہو تو ضرورت مندوں کو شریک ہونے دو، اور اگر لامحدود ہو تو تم بھی شریک ہوجاؤ، تو میں نے بھی درخواست جمع کردی، اب اگر یہ پیسہ مجھے مل جائے تو میرے لئے حلال ہوگا یا نہیں؟
اگر مذکور اسکیم میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے کے لئے خود اسکامتاثر ہونا ضروری نہ ہو، بلکہ متاثرہ علاقہ کا رہائشی ہونا کافی ہو تب تو سائل کے لئے مذکور اسکالرشپ کے ذریعہ مستفید ہونا جائز ہے، ورنہ نہیں۔