رسالت و نبوت

عقیدہ حیات النبی ﷺ

فتوی نمبر :
12148
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

عقیدہ حیات النبی ﷺ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ اہل سنت دیوبند میں کچھ حضرات حضورﷺ کے قبر میں زندگی کا قائل نہیں جو مماتی کہلاتے ہیں کیا یہ لوگ دیوبندی ہیں؟ کیا ان کا عقائد قرآن اور سنت کے مطابق ہیں؟ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ سنت والجماعت اور علماء دیوبند کا قرآن وحدیث کی روشنی میں اجماعی عقیدہ یہ ہے کہ نبی کریمﷺ اور اسی طرح دیگر تمام انبیا کرام علیہم السلام اپنی قبور میں حیات ہیں اور ان کی حیات مثل دنیاوی، بلکہ اس سے بھی اعلیٰ وارفع ہے، مگر بایں ہمہ یہ حیات برزخی ہے اور جو شخص اس کے خلاف عقیدہ رکھے وہ اہلِ سنت والجماعت سے خارج اور بدعتی ہے، جس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی سنن ابن ماجه: عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (إلی قوله) « إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء، فنبي الله حي يرزق» اھ(1/ 524)
وفی صحيح مسلم: عن سليمان التيمي، سمعت أنسا، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «مررت على موسى وهو يصلي في قبره» (4/ 1845)
وفی تکملة فتح الملهم: وبالجملة فان هذه الاحادیث مع حدیث الباب تدل علی کون الأنبیاء احیاء بعد وفاتھم وھو من عقائد جمهور اهل السنة والجماعة اھ(۵/۳۰)
وفی التنویر: ویکره امامة عبد واعرابی وفاسق وأعمی إلا أن یکون اعلم القوم ومبتدع لایکفر بها الخ (۱/۵۵۹) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رحمت اللہ دولت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12148کی تصدیق کریں
0     1421
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات