(۱) کیا نبی پاکﷺ اصل کے اعتبار سے نور ہیں اور آپ لباس بشریت میں دنیا تشریف لائے ہیں ؟
(۲) اسی طرح ایک حدیث میں ہے کہ اللہ نے اپنے نور سے نبی کو پیدا کیا، اس کا مطلب؟ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟
(۳) جو آپ جواب دینگے اور جو دوسرے عالم آپ کے جواب سے اختلاف کرتے ہیں، اگر میں آپ کا اور دوسرے عالم کا جواب سننے کے بعد بھی یہ کہوں کہ اللہ اور نبی پاک ﷺکے کہنے کا جو بھی مطلب تھا، میں اس کو مانتاہوں تو کیا یہ ٹھیک ہوگا یا کوئی پاک عقیدہ رکھنا ضروری ہے؟
(۱) آپﷺ نوع کے اعتبار سے بشر ہیں، بلکہ نبیﷺ بنی نوع انسان کے سردار ہیں، قرآن مجید میں صراحتاً آپﷺ کی زبانی کہلوایا گیا آپﷺ فرمادیجیےکہ میں تم جیسا ہی ایک بشر (انسان) ہوں، اس لیے ذات کے اعتبار سے آپﷺ کو نور کہنا درست نہیں، بلکہ نصوص قطعیہ کے خلاف ہے، البتہ صفات کے لحاظ سے آپﷺ ’’نور ہدایت‘‘ ہیں کہ آپﷺ خلق خدا کو کفر وشرک کی تاریکیوں سے نکال کر راہِ ہدایت دکھانے والے ہیں۔
(۲) ایسی کوئی حدیث ثابت نہیں اور آپﷺ کے نور اللہ تعالیٰ کے نور سے پیدا کيے جانے کا یہ مطلب نہیں کہ نور محمدﷺ نعوذباللہ نور خداوندی کا کوئی حصہ ہے، بلکہ یہ مطلب ہے کہ نور خداوندی کا فیضان آنحضرت ﷺ کی روح مقدسہ کی تخلیق کا باعث ہوا۔
قال اللہ تعالی في القرآن الکریم:﴿ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِد ﴾ٌ ۔‘‘الآیۃ’’(الکہف:۱۱۰)۔
وقال تعالی:﴿ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا﴾۔ (الإسراء:۹۳)۔
و فی تفسير البغوي علم الله رسوله التواضع لئلا يزهو على خلقه، فأمره أن يقر فيقول: إني آدمي مثلكم، إلا أني خصصت بالوحي وأكرمني الله به يوحى إلي أنما إلهكم إله واحد لا شريك له- طيبة (5/ 213) ــــــــــــــــــــــــــــــــــ واللہ أعلم بالصواب!
آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟
یونیکوڈ رسالت و نبوت 0