رسالت و نبوت

نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

فتوی نمبر :
51513
| تاریخ :
2021-10-02
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

السلام علیکم! اگر کوئی مسلمان نبی ﷺ کے کسی عمل پر تنقید کرتا ہے مثال کے طور پر نوجوان بنی قریظہ کے یہودیوں کا قتل، تاہم جلد ہی وہ اپنی غلطی کا احساس کرتا ہے اور اپنی بات پر شرمندہ ہوتا ہے، کیا وہ اپنے کہے سے توبہ کرسکتا ہے؟ کیا اس کی توبہ قابل قبول ہے؟ کیا وہ توبہ کرسکتا ہے اور ایک مسلمان کی حیثیت سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے؟ یا اسے معاف کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے اور وہ کافر مرجائے گا چاہے وہ توبہ کرے؟ وہ نبی سے محبت کرتا ہے اور اسلام سے محبت کرتا ہے؟ وہ مسلمان ہونا چاہتا ہے کیا کوئی موقع ہے کہ وہ اپنے الفاظ سے توبہ کرنے کے بعد مسلمان ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے واضح نہیں کیا کہ صورتِ مسئولہ میں کن الفاظ سے تنقید کی گئی، تاکہ اس کے مطابق حکم لگایا جاتا، تاہم اگر کوئی شخص آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرے یا آپ ﷺ کے کسی قول و عمل پر استخفافاً تنقید کرے تو وہ شخص بلاشبہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا اور اس کا نکاح بھی ختم ہوجائے گا، البتہ اگر وہ اپنے کئے پر نادم اور شرمندہ ہوکر دوبارہ اسلام قبول کرنا چاہے تو بلاشبہ وہ اسلام قبول کرسکتا ہے اور اس کی توبہ عند اللہ مقبول ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

لما فی التنزیل العزیز: ﴿ان اللہ لا یغفر أن یشرک بہ ویغفر ما دون ذلک لمن یشاء﴾ [النساء: ٤٨]
وفیہ ایضًا: ﴿إن اللہ یغفر الذنوب جمیعا إنہ ھو الغفور الرحیم﴾ [الزمر: ٥٣]
وفی سنن ابن ماجہ: عن عبد اللہ بن عمر، عن النبی ﷺ قال: ’’إن اللہ عزوجل لیقبل توبۃ العبد، ما لم یغرغر‘‘۔ (ج٢، ص١٤٢٠)
وفی رد المحتار: ورأیت فی کتاب الخراج لأبی یوسف ما نصہ: وأیما رجل مسلم سب رسول اللہ ﷺ أو کذبہ أو عابہ أو تنقصہ فقد کفر باللہ تعالی وبانت منہ امرأتہ، فإن تاب وإلا قتل۔ (ج٤، ص٢٣٤) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رضوان عبد الحلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51513کی تصدیق کریں
0     1397
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات