رسالت و نبوت

عقیدہ حیات النبی ﷺ

فتوی نمبر :
14834
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

عقیدہ حیات النبی ﷺ

السلام علیکم! ان دنوں ہمارے گاؤں میں حیاۃ النبی ﷺ کے موضوع پر مناظرہ ہورہا ہے ایک فریق کا موقف ہے کہ آپ ﷺ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں دنیاوی زندگی کی طرح، اور دوسرے فریق کا موقف یہ ہے کہ وہ زندہ ہے، لیکن اس کی کیفیت اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے اس کی خبر نہیں ہوسکتی، براہِ کرم اس موضوع میں ہماری مدد فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے روضۂ اطہر میں حیات ہیں اور آپ کی یہ حیات مثلِ دنیاوی حیات، بلکہ اس سے بھی اعلیٰ وارفع ہے، یہی وجہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی نہ میراث تقسیم ہوتی ہے، نہ ان کی ازواجِ مطہرات سے بعد میں کوئی نکاح کرسکتا ہے، اس لیے حدیث مبارکہ کی رو سے جو شخص روضہ اطہر کے پاس آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام پر درود پڑھتا ہے تو آپ علیہ السلام اس کو خود سنتے ہیں اور جواب بھی دیتے ہیں اور جو شخص دور سے درود پڑھتا ہے تو اللہ رب العزت فرشتوں کے ذریعے آپ ﷺ تک پہنچاتے ہیں، مگر بایں ہمہ یہ حیاتِ برزخی ہے جبکہ یہ مسئلہ محض علمی ہے، عوام میں اس قسم کے مسائل بیان کرنے اور اس پر مناظرے کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی صحیح المسلم: عن أنس بن مالكؓ أن رسول اللہ ﷺ قال أتیت وفی رواية هداب مررت علٰی موسٰی لیلة أسری بی عند الکثیب الأحمر وهو قائم یصلی فی قبرہ۔ الحدیث (۶/۱۴۷)
وأخرجه ابو یعلی فی مسنده: عن أنس بن مالكؓ أن رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم قال: الأنبیاء أحیاء فی قبورهم یصلون الحدیث (۶/۱۴۷)
قال الحافظ بن حجرؒ بعد سرد الأحادیث فی حیات الأنبیاء: قلت واذا ثبت أنهم أحیاء من حیث النقل فانه یقویه من حیث النظر کون الشهداء احیاء بنص القرآن والأنبیاء افضل من الشهداء۔ اھـ (ج۶، ص۳۸۸)
قال العلامة عثمانیؒ بعد سرد الأحادیث فی حیاۃ الأنبیاء: ومن شواهد الحدیث ایضًا ما اخرجه ابو داود من حدیث ابی ہریرة رفعه وقال فیه وصلو علیّ فإن صلوتکم تبلغنی حیث کنتم (سندہ صحیح واخرجه ابو الشیخ فی کتاب الثواب پسند یسند جید ’’من صلی علیّ عند قبری سمعته، ومن صلی علّی نائیا بلغته‘‘ وعند أب ی داؤد والنسائی، وصححه ابن خزیمه وغیرہ، عن اوس بن اوس رفعه فی فضل یوم الجمعة ’’فأکثروا فیه علیّ من الصّلاة، فإن صلاتکم معروفضة علیّ، قالوا: یا رسول اللہ، وکیف تعرض صلاتنا علیك وقدر ارضت؟ قال: إن اللہ حرم اللہ علی الأرض ان تأکل أجساد الأنبیاء‘‘۔ (فتح الملهم: ۲/۲۸۸)
وفی شفاء السقام للسبکیؒ: وهی ثابته للروح بلا اشکال والجسد قد ثبت أن أجساد الأنبیاء لا تبلی (الی قوله) فإن الصلاۃ تستدعی جسدًا حیًّا وکذالك الصفات المذکورۃ فی الأنبیاء لیلة الإسراء کلها صفات الأجسام ولا یلزم من کونها حیاة حقیقية أن تکون الأبدان معهما کما کانت فی الدنیا من الإحتیاج إلی الطعام والشراب والامتناع عن النفوذ فی الحجاب الکثیف وغیر ذالك من صفات الأجسام التی نشاهدها بل قد یکون لها حکم اٰخر، فلیس فی العقل ما یمنع من إثبات الحیوۃ الحقیقية لهم۔ اھـ (ص۱۹۱)
وفی الحاوي للفتاوي: حياة النبي صلى الله عليه وسلم في قبره هو وسائر الأنبياء معلومة عندنا علما قطعيا لما قام عندنا من الأدلة في ذلك وتواترت [به] الأخبار، وقد ألف البيهقي جزءا في حياة الأنبياء في قبورهم (2/ 178)
وفیه ایضًا: وقال القرطبیؒ فی التذکرۃ (الی قوله) وهذه صفة الأحياء في الدنيا، وإذا كان هذا في الشهداء فالأنبياء أحق بذلك وأولى، وقد صح أن الأرض لا تأكل أجساد الأنبياء (2/ 180)
وفیه ایضًا: قال البيهقي في كتاب الاعتقاد: الأنبياء بعد ما قبضوا ردت إليهم أرواحهم فهم أحياء عند ربهم كالشهداء اھ(2/ 311) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
موسی محمد عمر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14834کی تصدیق کریں
0     1189
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات