رسالت و نبوت

آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

فتوی نمبر :
60644
| تاریخ :
2010-03-21
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم آپ ﷺ کو ’’حضور‘‘ کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ کہا جا رہاہے کہ حضور کے معنی ہیں حاضر و ناظر، ہم ’’حضور‘‘ کہیں یا ’’حضرت‘‘؟ کیونکہ مولانا زکریا رحمہ اللہ علیہ اور مولانا مفتی شفیعُ صاحب وغیرہ حضرات نے اپنی کتابوں میں حضورﷺ تحریر کیا ہے ، اس بارےمیں آپ کیا کہتے ہیں؟ یہ صحیح ہے یا غلط؟ کیونکہ مولانا زرولی خان صاحبؒ گلشن اقبال والے فرماتے ہیں کہ بریلوی حضرات زیادہ ’’حضور‘‘ کہتے ہیں، جس کےمعنی حاضر و ناظر کے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم ’’حضور‘‘ نہ کہیں ، اس مسئلہ کا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کر ہمیں آگاہ کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ عربی زبان میں لفظ ’’حضور‘‘ موجود ہونے کےمعنی میں استعمال ہوتا ہے، مگر عربی زبان میں یہ اس طرح نام کے ساتھ نہ تو لکھا جاتا ہے اور نہ ہی بولا جاتا ہے، البتہ اردو زبان میں یہ لفظ بطورِ ادب و احترام ’’جناب والا‘‘ وغیرہ کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے‘‘، اور اسی مقصد کے لیے نبی کریم ﷺ کے نامِ گرامی کے شروع میں لکھا یا بولا جاتا ہے۔
ہاں! اگر کوئی شخص اس لفظ سے نبی کریم ﷺ کے حاضر ناظر ہونے پر دلیل پکڑے تو یہ اس کے عربی و اردو لغت سے جہالت پر مبنی ہے اوراس مفہوم میں اس کا استعمال جائز نہیں رہے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60644کی تصدیق کریں
0     2231
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات