گناہ و ناجائز

نیند میں اپنے آپ کو قتل ، چوری اور زنا کرتے ہوئے دیکھنا

فتوی نمبر :
13147
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

نیند میں اپنے آپ کو قتل ، چوری اور زنا کرتے ہوئے دیکھنا

کوئی بندہ رات کو سوتے ہوئے کوئی برے خیالات کے بارے میں سوچے، جیسا کہ میں کسی کو ماردوں گا یا کسی کے پیسے چوری کروں گا یا زنا کا خیال آئے اور اس کو خیالوں میں کرتے ہوئے دیکھے تو کیا اس کو گناہ ملے گا؟ کیونکہ میں نے پڑھا تھا کہ فرشتے اس وقت تک کچھ نہیں لکھتے جب تک مسلمان وہ برا کام کر نہ لے، جبکہ نیکی کا سوچے بھی تو وہ کرنےسے پہلے لکھ دیتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض اس قسم کے خیالات کا آنا موجبِ مواخذہ نہیں، البتہ قصداً ایسے منصوبے بنانا باعثِ گناہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی المرقاة: المذهب الصحیح المختار الذی علیه الجمہور ان افعال القلوب اذا استقرت یواخذ بها، فقوله صلی اللہ علیه وسلم ((ان اللہ تجاوز عن امتی ما وسوست به صدورها)) معفو علی ما اذا لم تستقر وذلك معفو بلا شك اھ۔ (ج1، ص238) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13147کی تصدیق کریں
0     940
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات