عبادات والی راتیں

شب براءت کی فضیلت

فتوی نمبر :
16094
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / نوافل عبادات / عبادات والی راتیں

شب براءت کی فضیلت

السلام علیکم !مجھے پوچھنایہ ہےکہ شب برات کی فضیلت کیاہے اور اس کے متعلق کونسی احادیث موجود ہیں اور کس کتاب میں ہیں، خاص کر شعبان کی 14اور 15شب کو روزہ کی کیا فضیلت ہے ؟اور کیا اس دن پورے سال کے فیصلے کیے جاتے ہیں کہ کون کب آئے گا اور کس کو کتنا رزق ملے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر چہ صحیح اور مستند روایات سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ زندگی ،موت اور رزق وغیرہ سے متعلق فیصلے لیلۃالقدر (شب قدر) میں ہوتے ہیں، جبکہ بعض روایات حدیث سے اس رات میں فیصلے ہونے کا بھی ذکر ملتاہے اور اسی بناء پر قرآن کریم کی سورۃ دخان کی ابتدائی آیت "اناانزلناہ فی لیلۃ مبارکہ "میں لیلۃمبارکہ سے بعض مفسرین نے "شب براءت " مراد لیا ہے، مگر یہ درست نہیں اور اس سے شب براءت کی فضیلت متاثر نہیں ہوتی، کیونکہ اس کے بارے میں ذخیرہ احادیث میں بہت سی روایات موجود ہیں ۔اور اگرچہ وہ سنداًضعیف ہوں، مگر کثرت کی بناء پر حسن کے درجہ کو پہنچی ہیں، اس فضیلت کیلیےاس قسم کی ضعیف احادیث بھی کافی ہیں، اس لیے اس رات میں بغیر پابندی رسم کے نسبتاًزیادہ عبادت کرنی چاہیے ۔جبکہ بعض احادیث مبارکہ میں پندرہ شعبان کے روزے رکھنے کا بھی حکم ملتاہے اور ایام بیض میں سے ہونے کی وجہ سےبھی اس میں روزہ رکھنے میں حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المرقاۃ: وإذا ثبت ان هذا النزول لیلة القدر ثبت أن اللیلة التی یفرق فیها کل امر حکیم فی الآیة ھی لیلة القدر لا لیلة النصف من شعبان اھ (۳/۳۸۵) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
موسی فلك ناز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16094کی تصدیق کریں
0     2086
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شب برات میں قبرستان جانا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   عبادات والی راتیں 0
  • جماعت المسلمین کون ہیں؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب معراج اور اس دن روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • دیوبندی اور بریلوی مکتب فکر کے درمیان مختلف فیہ مسائل

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • آغاخان فاونڈیشن سے رفاہی کاموں میں تعاون لینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • فرقہ خوارج کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • بریلوی مکتب فکراور اُن کی تاریخ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کونسا مسلک صحیح ہے، دیوبندی یا بریلوی؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قادیانیوں کی عبادتگاہوں کے بارے نرم گوشہ رکھنا اور حمایت کرنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • منکرین حدیث کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا حکم:

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • تبلیغی جماعت میں نکلنے اور اکابرِ تبلیغ کے درمیان اختلاف کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • ۲۷ رجب کی مخصوص عبادات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شیعہ کے عقائد اور ان سے تعلقات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • وہاب اللہ تعالی کاتوصیفی نام ہے ،کسی کووہابی کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • دورانِ تقریر گھبراہٹ سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کسی مرد کا عورت کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قولِ مجتہد کو قولِ رسول کہنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • سلفی کون لوگ ہیں؟ - تبلیغی جماعت کے بارے میں کیا رائے ہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب براءت کی فضیلت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات