گناہ و ناجائز

موٹر سائیکل چوری ہوجائے تو کیا کرے

فتوی نمبر :
16837
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

موٹر سائیکل چوری ہوجائے تو کیا کرے

مسئلہ یہ ہے کہ بروز منگل رات 08:30 سے 09:30 کے درمیان ہارون سینٹر کی پارکنگ سے میری موٹرسائیکل کسی نے چوری کرلی ، جب میں واپس آیا ،تو وہاں موٹر سائیکل موجود نہیں تھی،پھر جس جگہ میں نے موٹر سائیکل کھڑی کی تھی ،وہاں سے تالہ ٹوٹا ہوا ملا ، برائے مہربانی اس سے متعلق میری کچھ راہ نمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر پارکنگ کی جگہ کوئی چوکیدار وغیرہ ہو تو اس سے معلومات لینا چاہئے، اور ساتھ ساتھ انا لله وانا اليه راجعون بکثرت پڑھنے کا بھی اہتمام کریں ان شاء اللہ وہی موٹرسائیکل یا اس کے نعم البدل چیز مل جائے گی ۔ اور اگر اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کا بھی سہارا لیا جائے، تو یہ بھی وقت کی ضرورت اور بڑی اہمیت کی بات ہے۔ تاہم صبرو تحمل سے کام لینے کی عادت ڈالیں اور اللہ کی طرف ہی رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16837کی تصدیق کریں
0     246
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات