گناہ و ناجائز

دماغی نشو نما نہ ہوہونے کی وجہ سے پانچ ماہ کے حمل کو ضائع کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
17150
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

دماغی نشو نما نہ ہوہونے کی وجہ سے پانچ ماہ کے حمل کو ضائع کرنا کیسا ہے؟

میری بیوی پانچ ماہ کی حاملہ ہے ہم نے کئی ڈاکٹروں سے رجوع کیا اور وہ ہمیں کہتے ہیں کہ بچے کا دماغ نشو نما نہیں پا رہا ،کیونکہ بچے کے دماغ میں نالی کے ذریعے حرام مغز میں جو مادہ جاتا ہے وہ نالی بالکل بند ہے۔ جس کی وجہ سے دماغ نشو نما نہیں پا رہا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد ذہنی طور پر معذور ہوگا یا کمزور ہوگا اور اس کا زندہ پیدا ہونا بھی مشکوک ہے۔ اس لیے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ حمل گرا دیا جائے۔ اس کا کوئی علاج معالجہ نہیں ہے میڈیکل سائنس میں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر حمل گرا دیا جائے تو یہ قتل نہیں ہوگا اور کیا یہ حرام ہوگا؟ اس مسئلہ میں ہماری راہ نمائی فرمائیں کہ ہمیں اب کیا کرنا چاہیے؟حمل بر قرار رکھنا چاہیے کہ گراد ینا چاہیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مدت کا حمل گرانا قتل نفس کے حکم میں ہے جو قطعاً جائز نہیں۔ پھر جب بقول ڈاکٹر حضرات کہ اس کا زندہ پیدا ہونا بھی مشکوک ہے تو اپنی گردن پر قتل کا گناہ کیوں کر لیا جا رہا ہے۔ اس لئے سائل پر لازم ہے کہ وہ کسی بھی ڈاکٹر کو اس عمل کے اسقاط کی ہر گز اجازت نہ دے، بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات عالی جو قادر مطلق ہے اسی کے سامنے اپنے ہاتھ پھیلائے اور دُعا کرے وہی اسے صحت و عافیت دینے پر قادر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي فتاوى قاضيخان: إذا أسقطت الولد بالعلاج قالوا إن لم يستبن شيء من خلقه لا تأثم قال رضي الله عنه و لا أقول به فإن المحرم إذا كسر بيض الصيد يكون ضامنا لأنه أصل الصيد فلما كان مؤاخذا بالجزاء ثمة فلا أقل من أن يلحقها إثم إذا أسقطت بغير عذر إلا أنها لا تأثم إثم القتل * و إن أسقطت بعد ما استبان خلقه وجبت الغرة اھ (3/ 251)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وقالوا إلخ) قال في النهر: بقي هل يباح الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما، وهذا يقتضي أنهم أرادوا بالتخليق نفخ الروح وإلا فهو غلط (الى قوله) فلا أقل من أن يلحقها إثم هنا إذا سقط بغير عذرها اهـ (3/ 176)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 17150کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات