سرمیں ایک سرکاری ملازم ہوں، ہماری آرگنائزیشن نے EFU لائف انشورنس پیکج کا اعلان کیا ہے ،جس میں بہت اچھی آفرز ہیں ،ہمارے بچوں کے حوالے سے یعنی اگر میری بیٹی کی عمر ابھی ایک سال ہے ،تو EFU کو میں اگر 20 سال تک 5000/ دوں تو 20 سال کے بعد وہ مجھے 60 لاکھ کے قریب واپس کر دے گی ،جو کہ اُس وقت مجھے ضرورت بھی ہوگی، اُس کی شادی اور تعلیم کی وجہ سے, تو کیا میں یہ پالیسی لے لوں میری دو بیٹیاں ہیں، EFU جرمنی کمپنی ہے ،اور اگر نہیں تو کیا پاک قطر تکافل یا اسٹیٹ لائف، سے لائف انشورنس یا ایجوکیشن پلان لے لوں ؟
EFU کے طریقہ کار کا ہمیں علم نہیں، اگر اس کی تفصیل لکھ کر بھیج دی جائے، تو اس پر مکرر غور کیا جا سکتا ہے، البتہ پاک قطر کی مذکور پالیسی لینے کی گنجائش ہے۔