السلام علیکم !ہمارے علاقے میں یہ رواج ہے کہ جب بڑوں کو سلام کیا جائے تو وہ سر پہ چومتے ہیں تو کیا یو ں سر جھکاکے ماتھے یا سر کو چومنا جائز ہے؟اس طرح سر جھکانا شرک کے زمرے میں تو نہیں آتا؟
جائز ہے ۔ اس طرح فطری جھکاؤ میں شرعاً کوئی حرج اور گناہ نہیں ۔البتہ سلام کے وقت تعظیماً رکوع کی طرح جھکنا گناہ اور ممنوع ہے،جس سے احتراز لازم ہے ۔
ففی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) :(وكذا) ما يفعلونه من (تقبيل الأرض بين يدي العلماء) والعظماء فحرام والفاعل والراضي به آثمان لأنه يشبه عبادة الوثن ( الی قولہ) وفي الملتقط التواضع لغير الله حرام اہـ- (6 / 383)۔ واللہ أعلم بالصواب!