مباحات

کمپنی کا سالانہ ٹارگٹ پورا کرنے والوں کو ڈسکاؤنٹ دینا

فتوی نمبر :
41840
| تاریخ :
2020-09-13
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کمپنی کا سالانہ ٹارگٹ پورا کرنے والوں کو ڈسکاؤنٹ دینا

السلام علیکم مفتی صاحب ہم فیکٹری سے سینیٹری کا سامان دوکانداروں کو سیل کرتے ہیں اور دوکانداروں کو سیل ٹارگٹ دیتے ہیں اور ٹارگٹ پورا کرنے پر سال کے آخر پر اضافی ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں جو کہ زیادہ ٹارگٹ والے کو زیادہ ڈسکاؤنٹ ہوتا ہے اور کم ٹارگٹ والے کو کم ڈسکاؤنٹ ہوتا ہے اور جو ٹارگٹ پورا نہ کریں اس کو کوئی اضافی ڈسکاؤنٹ نہیں دیا جاتا کیاایسا کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں کمپنی کا دوکانداروں کی ترغیب کے لیے مختلف سیل ٹارگٹ دینا، اور ٹارگٹ پورا کرنے والوں کو انکی کارکردگی کی بنیاد پر بطور انعام ڈسکاؤنٹ دینا شرعاً جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: و یجوزللبائع ان یزید للمشتری فی المبیع و یجوز ان یحط من الثمن الخ (۳/ ۵۹) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد الباقی اخونزادہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41840کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات