میں فائدہ مند کیڑے مکوڑوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں؟ کیونکہ میں ان کے بارے میں (University of agriculture) میں کورس کر رہاہوں، کھانے کے لیے بہت فائدہ مند اور سستے ہیں، ابھی سوال یہ ہے کیا ان کیڑوں وغیرہ کو کھاسکتے ہیں؟ اگر کھاسکتے ہیں تو ان کے بارے میں قرآن وسنت سے دلائل مرحمت فرمائیں؟
بطور غذا کیڑے مکوڑوں کا استعمال شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی احکام القرآن لجصاص: قال تعالٰی یا أیہا الناس کلوا من الطیبات یعنی الحلال وقال ویحل لہم الطیبات ویحرم علیہم الخبائث فجعل الطیبات فی مقابلۃ الخبائث والخبائث ہی المحرمات (ج ۳ ص ۳۰۷)۔
وفی الدر المختار: ولا یحل (ذوناب یصید ینابہ) (إلی قولہ) (ولا) (الحشرات) ہی صغار دواب الارض واحدہا حشرۃ اھـ (ج ۲ ص ۳۰۶)۔ واللہ اعلم بالصواب