مباحات

سرکاری کواٹر کے کچھ حصہ کو کرایہ پر دینا

فتوی نمبر :
36401
| تاریخ :
2019-01-10
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

سرکاری کواٹر کے کچھ حصہ کو کرایہ پر دینا

سرکاری ملازم جس کے پاس سرکاری گھر ہو، کیا وہ اس گھر کے بعض حصے کو کرایہ پر دے سکتا ہے؟ اسی طرح کوئی شخص سرکاری گھر کے بعض حصے کو کرایہ کے طور پر لے سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سرکار کی طرف اسے اس کی اجازت ہو تو سرکاری ملازم کیلئے سرکاری گھر کا کچھ حصہ کسی کو کرایہ پر دینا اور اس شخص کا اسے کرایہ پر لینا جائز اور درست ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ الإسلامی وأدلتہ: تحت وظائف الإمام السیاسیۃ خامسا: إدارۃ المال: بتقدیر العطایا وما یستحق فی بیت المال من غیر سرف ولا تقتیر۔ اھ (ج۶، ص۷۰۳) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ضیاء الرحمن عمر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36401کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات