گناہ و ناجائز

لیکچرز کی ویڈیوز دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
20240
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

لیکچرز کی ویڈیوز دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے کاحکم

کیا وہ چیزیں جو کاپی رائٹ کے زمرے میں آتی ہیں، ان کو کسی اور شخص کے ساتھ شیئر کرنا جائز ہے؟ مثال کے طور پر ایک کالج کے ویڈیو لیکچر جو کہ صرف ان طلباء کے لئے ہوتے ہیں، جو کہ اس کالج کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، لیکن جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے وہ ویڈیو لیکچر انٹرنیٹ پر آسانی سے دستیاب ہیں، اور کوئی بھی طالب العلم ان کو آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرکے لیکچر سن سکتا ہے، اگر چہ وہ اس کالج سے رجسٹرڈ نہ ہو، تو ایسی صورت میں کسی اور طالب العلم کیساتھ وہ ویڈیو لیکچر شیئر کرنا جائز کہلائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جن ممالک میں اس کا قانون ہے، وہاں اس قسم کے سافٹ وئیر اور ویڈیوز کو اجرت پر دینے اور اجازت لئے بغیر استعمال کرنا خلاف قانون ہونے کی وجہ سے درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر ایک طالب العلم مذکور کالج سے رجسٹرڈ ہو اور اسکے پاس مذکور لیکچر کی ویڈیوز ہوں، تو ان سے دوسرا طالب العلم بھی استفادہ کرسکتا ہے، اور یہ شرعاً بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: تحت (قولہ: تجب طاعۃ الامام الخ) لان طاعۃ الامام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ الخ (ج2 صـ172 ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20240کی تصدیق کریں
0     491
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات