السلام علیکم حضرت مفتی صاحب !
آپ سے اس بارے میں شرعی حکم پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل پاک قطر فیملی تکافل والے تکافل کے مروّجہ انشورنس کے حلال متبادل ہونے کا بڑی زور و شور سے اعلان کر کے لوگوں کو اس کی طرف راغب کر رہے ہیں، ! اور ABC ایجو کیشن وغیرہ کی شہرت کر رہے ہیں، اور ان کا دعوی ہے کہ یہ نظام نہ صرف حلال بنیا دوں پر ہے، بلکہ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب وغیرہ علماء کی تائید بھی اس کو حاصل ہے ،آپ سے یہ امر دریافت کرنا ہے کہ آیا یہ تکافل اسلام میں حلال ہے اور کیا اصل میں یہ علماء کا تائید شدہ اور مصدّقہ نظام ہے؟
واضح ہو کہ پاک قطر فیملی تکافل کا طریق کار ربا وقمار اور عزرو پر مبنی ہونے کے بجائے امدادِ باہمی تعاون اور تبرّع کے اصول و ضوابط پر مبنی ہوتا ہے، جو بلاشبہ جائز امور ہیں، اس لئے اس کی پالیسی میں شرعاً کوئی قباحت نہیں، اور اسے علماء کی تائید بھی حاصل ہے۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0