احرام کے مسائل

حلق یا قصر کروائے بغیر احرام کھولنے کا حکم

فتوی نمبر :
24090
| تاریخ :
2014-12-08
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

حلق یا قصر کروائے بغیر احرام کھولنے کا حکم

السلام و علیکم! میں آپ سے کچھ سوالات کے جوابات پوچھنا چاہتا ہوں، امید ہے کہ آپ جلد از جلد انکے جوابات ارسال کریں کے:
(1) میرا بھائی عمرہ کرنے گیا ہوا ہے، اپنے عمرہ کا طواف اور سعی کرنے کے بعد بغیر حلق یا قصر کر وائے احرام کھول دیا اسکو عمرہ کیے ہوئے ایک ہفتہ ہو چکا ہے ، کل میری اس سے بات ہوئی تھی تو اسنے مجھے یہ بات بتائی ، اس ایک ہفتہ میں اس نے ناتو حلق کر وایا نا ہی قصر ،اور احرام کی چادریں اُتار کر سلے ہوئے کپڑے بھی پہن رہا ہے کیا اسکو اپنی اس غلطی کے لیے دم دینا پڑے گا ؟
( 2) کیا تہجد کی نماز پڑ ھنے کے لیے عشاء کی نماز کے بعد نیندکرنا ضروری ہے یا اگر کوئی شخص عشاء کے بعد مسلسل جاگ رہا ہو اور تہجد کا وقت ہو جائے تووہ تہجد پڑھ سکتا ہے؟ میرے پروفیشن کی نوعیت ایسی ہے کہ میں ایک ہفتہ دن میں کام کرتا ہوں اور ایک ہفتہ رات کی شفٹ ہوتی ہے ، جب نائٹ شفٹ ہوتی ہے اور میں ساری رات کا جاگا ہوا ہوتا ہوں تب بھی اکثر تہجد پڑھ لیتا ہوں، میرا ایک کولیگ مجھے یہ کہہ رہاتھا کہ تہجد کے لیے نیندکرنا ضروری ہے ،برائے مہربانی ان معاملات میں میری راہنمائی فرمائیں،میرا بھائی ابھی بھی مکہ میں ہی ہے، اسلیے اگر آپ جلد جوابات ارسال کر دیں تو بڑی مہربانی ہو گی ، تا کہ اگر اسے دم دینا ہو تو وہ وہاں دم دے دے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)عمرہ کے بعد بغیر حلق کیے احرام کھول کر کپڑے پہننے کی وجہ سے سائل کے بھائی پر دم لازم ہوا ہے ، حرم کے اندر دم یعنی ایک بکرا یا بکری یا دنبہ کی قربانی کر دے ، تاکہ اس کی غلطی کا ازالہ ہو سکے ۔
(2) تہجد کی نماز کے لیے اس سے قبل سونا کوئی ضروری نہیں یہ عوام میں غلط مشہور ہے ، البتہ رات کے آخری حصے میں تہجد کی نماز پڑھنا بہتر اور افضل ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (ثم قصر) بأن يأخذ من كل شعره قدر الأنملة وجوبا وتقصيرالكل مندوب والربع واجب (الی قوله ) لايخرج من الإحرام إلابالحلقاھ (2/516۔518)۔
و فی الشامیۃ : فمنها ما في صحيح مسلم مرفوعا «أفضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل» وروى الطبراني مرفوعا «لا بد من صلاة الليل ولو حلب شاة، وما كان بعد صلاة العشاء فهو من الليل» وهذا يفيد أن هذه السنة تحصل بالتنفل بعد صلاة العشاء قبل النوم. اهـ (2/24)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 24090کی تصدیق کریں
0     2180
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 17
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات