کیا چھ ماہ تک چاول کا ذخیرہ کر کے پھر اسے بیچ کر نفع کمانا درست ہے؟ اسی طرح آلو کا ٹھنڈی جگہ میں ذخیرہ کر کے اور جب بعد میں یہ دستیاب ہونا کم ہو جائے، تو اسے بیچنا شروع کر دیا جائے ،اور اس سے نفع کمایا جائے، کیا یہ طریقہ حلال ہے یا حرام؟
اس طرح کی ذخیرہ اندوزی اگر عام مارکیٹ میں ان اشیاء کی قلت کا باعث اور گرانی پیدا ہو جانے کی وجہ سے اس سے عوام کو تکلیف ہو ،تو یہ ذخیرہ اندوزی ناجائز ہوگی، جن کی ممانعت احادیث میں آئی ہے، البتہ اسٹاک کرنے سے اگر مارکیٹ میں چیز ناپید نہ ہوئی ہو اور شدید گرانی بھی پیدا نہ ہوئی ہو تو موسم پر زیادہ لے کر رکھ لینا بھی جائز ہے۔
ففی الدر المختار: (و) كره (احتكار قوت البشر) كتبن وعنب ولوز (والبهائم) كتبن وقت (في بلد يضر بأهله) لحديث «الجالب مرزوق والمحتكر ملعون» فإن لم يضر لم يكره اھ (6/ 398) -
مشت زنی کا حکم اور بیوی کے ہاتھ سے شوہر اور شوہر کے ہاتھ سے بیوی مشت زنی کروانے کا حکم
یونیکوڈ گناہ و ناجائز 0