السلام علیکم ورحمة الله وبركاته! Walls Ice Cream کے بارے میں سنا ہے کہ اس کے اندر کوئی حرام جز شامل ہے، جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ دیگر کمپنیوں کے آئس کریم سے منفرد اور اچھا ہوتا ہے، براہ کرم اس حوالہ سے فوڈ ٹیم کے حرام اور حلال کےبارے میں فیصلہ کرنے والی کمیٹی جس میں مفتیان کرام بھی شامل ہوتے ہیں ان کی رائے سے راہنمائی فرمائیں ؟
جب تک یقینی ذرائع سے کسی بھی کھانے کی چیز یا مذکور آئس کریم میں حرام اجزاء کی آمیزش معلوم نہ ہو تو محض سنی سنائی باتوں سے وہ حرام نہ ہوگی، اس کے کھانے کی گنجائش ہے ۔