عدت کا طریقہ اسلام میں کیا ہے ، اگر عورت عدت میں ہو اور اس کی والدہ کا انتقال( جود و سرے بھائی کی جگہ میں رہتی ہو) ہو جاتا ہے وہ وہاں جا سکتی ہے کہ نہیں ؟
عدت گزارنے کا طریقہ یہ ہے کہ عورت طلاق ہو جانے یا شوہر کی وفات کے بعد شریعت کی مقرر کردہ مدت کے دوران زیب و زینت اختیار نہ کرے اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے ، جبکہ کسی رشتہ دار (والده و غیره) کی تعزیت یا عیادت کیلئے جانا شرعاْ ضرورت میں داخل نہیں , اسلئے دورانِ عدت اس سے احتراز لازم ہے ۔
كما في الشامية: وتعتدان : اى معتدة طلاق و موت في بيت وجبت فيه ولا یخرجان منه الا ان تخرج او ينهدم المنزل او تخاف انهدام او تلف مالها اولا تجد كراء البيت ونحوذلك من الضرورات اھ (3/536)۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0