گناہ و ناجائز

ویب سائٹ سے ونڈو اور اس کے اپڈیٹس ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
34969
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

ویب سائٹ سے ونڈو اور اس کے اپڈیٹس ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرنے کا حکم

السلام علیکم
محترم جناب ! میں اور میرے بہت سارے دوست کمپیوٹر کے کام سے وابستہ ہیں ؟ جب ہم اس میں ونڈوز انسٹال کرتے ہیں تو وہ کمپنی سے نہیں خرید تے، بلکہ آن لائن موجود ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرتے ہیں اور پھر انسٹال کر کے دیتے ہیں ؟ اگر ہم کمپنی سے خریدیں اور انسٹال کریں تو ایک ونڈوز کی قیمت تقریباً 8 ہزار روپے ہے جو کہ ہماری اور ہمارے پاکستانی بھائیوں کی قوت خرید سے باہر ہے ، اس بارے میں کیا حکم ہو گا؟ نیز ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد بھی جو سافٹوئیر کیے جاتے ہیں وہ بھی ہمیں مختلف جگہوں پر موجود کوڈز سے رجسڑ کرنے پڑتے ہیں ؟ یعنی اگر ہم کمپنی سے خریدیں تو وہ 50 ہزار تک بھی ہیں ؟ لیکن ہماری پہنچ سے باہر ہوتے ہیں ؟ لیکن ہمارے کام میں بھی استعمال ہوتے ہیں ؟ ان کے بارے میں بھی ارشاد فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ویب سائٹ پر موجود ونڈوز کی آن لائن انسٹالیشن پر اگر کمپنی کی طرف سے کوئی پابندی نہ ہو تو کمپنی سے ونڈو اور سوفٹ وئیر خریدنے کے بجائے آن لائن ڈاؤن لوڈ کر کے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا جائز ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه اھ (6/ 200)
و في فتاوى قاضي خان: وإن قال كل إنسان تناول من مالي فهو له حلال قال محمد بن سلمة رحمه الله تعالى لا يجوز ومن تناول ضمن وقال أبو نصر محمد بن سلام رحمه الله تعالى <261\ 3> هو جائز فأبو نصر رحمه الله تعالى جعل هذا إباحة والإباحة للمجهول جائزة ومحمد بن سلمة رحمه الله تعالى جعله إبراء عما تناول والإبراء للمجهول باطل والفتوى على قول أبي نصر رحمه الله تعالى اھ (ص: 365)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34969کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات