احرام کے مسائل

حج و عمرہ کے افعال کے بعدشوہر کا اپنی بیوی کے بال کاٹنا

فتوی نمبر :
35024
| تاریخ :
2018-08-07
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

حج و عمرہ کے افعال کے بعدشوہر کا اپنی بیوی کے بال کاٹنا

حج کے بعد یا عمرہ کے بعد کیا شوہر اپنے بال کٹوانے سے پہلے بیوی کے بال کاٹ سکتا ہے اور کیا بیوی خود اپنے بال کاٹ سکتی ہے ؟ کیا حج میں مسجد نمرہ جا کر خطبہ سننا اور جبل رحمہ پر جاکر دعا کرنا ضروری ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حج اور عمرے کے تمام افعال ادا کرنے کے بعد احرام کھولنے کی نیت سے شوہر کے لیے اپنے بال کٹوانے سے قبل بیوی کے بال کاٹنا یا بیوی کے لیے از خود اپنے بال کاٹنا جائز اور درست ہے، اور اسکی وجہ سے کوئی دم لازم نہ ہو گا۔
جبکہ عرفہ کے دن ( نو ذی الحجہ ) زوال کے بعد سے لیکر اگلے دن طلوعِ فجر سے قبل تک عرفات کے میدان کے کسی بھی حصے میں وقوف کرنالازم اور ضروری ہے، مسجد نمرہ میں خطبہ سننا یا جبلِ رحمت پر جانا کوئی لازم و ضروری نہیں، البتہ جبلِ رحمت کے قریب و قوف کرنا اور وہاں اپنے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے دعائیں مانگنا، توبہ و استغفار و غیرہ کرنا بہتر اور افضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر : (فبعد الزوال قبل) صلاة (الظهر خطب الإمام) فی المسجد(خطبتين كالجمعة وعلم فی ها المناسك اھ (2/503)۔
و فی الرد تحت : (قوله بقرب جبل الرحمة) أي الذي فی وسط عرفات ويقال له إلال كهلال، وأما صعوده كما يفعله العوام فلم يذكر أحد ممن يعتد به فیه فضيلة بل حكمه حكم سائر أراضي عرفات اھ (2/506)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35024کی تصدیق کریں
0     1029
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 17
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات