کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم دو ساتھی حج کےلئے گئے، حج کے تمام مناسک سے فراغت کے بعد میں نے حالتِ احرام ہی میں اپنے ساتھی کا حلق کیا، پھر اس نے احرام کھول کر میر احلق کیا، اب پوچھنا یہ ہے کہ صورتِ مذکورہ میں مجھ پر یا میرے ساتھی پر کوئی دم یا صدقہ تو لازم نہیں آئے گا؟
حج کے تمام ارکان ادا کرنے کے کے بعد اگر فقط حلق کر نا باقی تھا ،تو سائل اور اس کےساتھی پر حالتِ احرام میں ایک دوسرے کا حلق کرنے کی وجہ سے کوئی دم لازم نہیں آیا۔
كما فی غنية الناسك : ولو حلق رأسه، أو رأس غيره من حلال، أو حرام، جاز لهالحلق لم يلزمهما شئ والسنة حلق الخ (173)۔