بغیر سرمایہ کاری کے بٹ کوائن سے آن لائن کمائی کرنا حرام ہے یا حلال؟
(نوٹ) ہمیں اشتہارات دیکھنے کے عوض اجرت میں بٹ کوائن ملتے ہیں۔
مذکور اشتہارات اگر کسی حرام پروڈکٹ کے نہ ہوں اور نہ ہی ان سے کسی غیر شرعی کام کی ترویج ہوتی ہو تو ان اشتہارات کو دیکھ کر اس کا معاوضہ لینا اگر چہ جائز ہے، لیکن ’’بٹ کوائن‘‘ کا چونکہ کوئی حسی وجود نہیں ہوتا،بلکہ ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے ، جبکہ ملکی قانون میں بھی اس کو مبادلہ اور خرید و فرخت کے لیے استعمال کرنا ممنوع ہے اس لئے شرعاً یہ کرنسی کے حکم میں نہیں، لہذا اس کے ذریعہ لین دین کرنے سے احتراز لازم ہے، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ اجرت کے حصول کے لیے " بٹ کوائن" کے بجائے کسی رائج کرنسی کو اختیار کرے۔