گناہ و ناجائز

منہ کے ذریعے تسکینِ شہوت کاحکم

فتوی نمبر :
3597
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

منہ کے ذریعے تسکینِ شہوت کاحکم

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم!
مجھے معلوم ہے کہ اگر میاں بیوی راضی ہوں تو منہ کے ذریعہ تسکین شہوت شرعاً جائز ہے، لیکن قریب ہی میں نے کہیں پڑھا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے ۔ براہِ کرم آپ اس بارے میں وضاحت کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور طریقہ سے شہوت کی تسکین، انسانی فطرت سلیمہ کے خلاف اور شرعاً انتہائی ناپسندیدہ اور بری حرکت ہے، لہذا اس سے احتراز اور فطری طریقہ سے شہوت کی تسکین لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفتاوى الهندية: إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة اھ (5/ 372)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3597کی تصدیق کریں
0     437
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات