سود

کمپنی کی طرف سے ملازمین کو سود کے نام سے دی جانے والی رقم کا حکم

فتوی نمبر :
37308
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

کمپنی کی طرف سے ملازمین کو سود کے نام سے دی جانے والی رقم کا حکم

ہماری کمپنی ہر سال اپنے منافع کا پانچ فیصد حصہ مزدوروں کو دیتی ہے، جس میں کچھ رقم سود کی ہوتی ہے، مثلاً: اگر کسی کو سترہ ہزار روپے ملے ہیں تو اس میں دوہزار پانچ سو روپے سود کے شامل ہیں، جوکہ باقاعدہ وضاحت کے ساتھ بتادیا جاتا ہے کہ اس میں سود کی کتنی رقم ہے، اب میرا سوال یہ ہے کہ اس سودی رقم کا کیا کرنا چاہیئے ؟ اس کو کہیں استعمال کرسکتے ہیں؟ اس سے کسی غریب کی مدد کرسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سائل کی کمپنی کی طرف سے جو پانچ فیصد منافع ملازمین کو دیا جاتا ہے، وہ ان کی کارکردگی کے عوض دیا جاتا ہے اور اجیر اور مستاجر کے باہمی معاہدہ سے طے پاتا ہے، حتی کہ اگر مالکانِ کارخانہ دینے سے انکار کریں تو ملازمین کو اس کے مطالبہ کا اور عدالتی چارہ کا بھی اختیار ہوتا ہے، اسی لئے شرعاً اس منافع کو اجرت ہی کا حصہ قرار دیا جائے گا، مزید یہ کہ مذکور رقم ملازمیں کا حق ہے اور ملازمین کو وہ ادا کرنے سے قبل وہ ان کی ملکیت میں داخل نہیں ہوگی، اس لئے ملازمین کو مذکور رقم ادا کرنے سے پہلے کمپنی جو بھی معاملہ کرے، اس کا ملازمین سے کوئی تعلق نہیں، اس لئے مذکور رقم پر سود کے نام سے جو رقم کمپنی ملازمین کو دیتی ہے، وہ رقم بھی ملازمین کیلئے استعمال کرنا جائز اور درست ہے۔(ماخوز از نوادر الفقہ بتصرف وتغییر)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: (قوله بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن) يعني لا يملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك كما أشار إليه القدوري في مختصره لأنها لو كانت دينا لا يقال أنه ملكه المؤجر قبل قبضه وإذا استحقها المؤجر قبل قبضها فله المطالبة بها وحبس المستأجر عليها وحبس العين عنه وله حق الفسخ إن لم يعجل له المستأجر كذا في المحيط لكن ليس له بيعها قبل قبضها اھ(7/300)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37308کی تصدیق کریں
0     711
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات