سوال یہ ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ حلال ہے یا حرام؟ ایک مسلمان اس مارکیٹ میں تجارت کر سکتا ہے یا نہیں ؟ اگر یہ حرام ہے ،تو کن طریقوں کو اپنا کر انسان اسے حلال بنا سکتا ہے ؟ تفصیلات واضح کر دیجیے، تہہ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں گا -
فاریکس ٹریڈنگ قمار کی ایک قسم ہے، جس میں عام طور پر خرید فروخت مقصود نہیں ہوتی، بلکہ فرق برابر کر کے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا روبار میں قبضہ کے بغیر ہی وہ چیز آگے بیچ دی جاتی ہے، جو شرعاً جائز نہیں ،اس لئے عام حالات میں تو یہ کاروبار قطعاً درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر کسی شخص کا کوئی وکیل اس طرح کے سامان پر قبضہ کر کے آگے بیچ دے ،تو بلا شبہ اس کا نفع بھی حلال ہوگا ،مگر اس کا روبار میں عموماً ایسا نہیں ہوتا، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔
ففي مشكاة المصابيح: عن ابن عباس قال: أما الذي نهى عنه النبي صلى الله عليه وسلم فهو الطعام أن يباع حتى يقبض. قال ابن عباس: ولا أحسب كل شيء إلا مثله (متفق عليه) (2/ 863)۔
وفي مرقاة المفاتيح: تحت قوله (كل شيء إلا مثله) أي مثل الطعام في أنه لا يجوز للمشتري أن يبيعه حتى يقبضه اھ(5/ 1931)۔