بنات کی مدرسے کی جو چھٹیاں ہوتی ہیں، ان مہینے میں مدرسے والے ان سے فیس وصول کرتے ہیں ؟ کیا وہ فیس لینا جائز ہے یا نہیں ؟حالانکہ ان پر کوئی کرایہ نہیں, کوئی اخراجات نہیں ۔
ابتداءً داخلہ کے وقت مدرسہ کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین کے ساتھ چھٹیوں کی فیس بھی لینے کا اگر معاہدہ کیا ہو ، تو اس معاہدہ کے مطابق وہ چھٹیوں کی فیس لینے کے مجاز ہیں ، ورنہ نہیں۔
كما في غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر: 14 - ومنها البطالة في المدارس، كأيام الأعياد ويوم عاشوراء، وشهر رمضان في درس الفقه لم أرها صريحة في كلامهم. والمسألة على وجهين فإن كانت مشروطة لم يسقط من المعلوم شيء، وإلا فينبغي أن يلحق ببطالة القاضي اھ (1/ 300)۔