بٹ کوائن کے ذریعے پیسے کمانا کیسا ہے ، اور یونی سیف (unicef ) میں جوب کرنا کیسا ہے ؟
واضح ہو کہ بٹ کوائن کا کوئی حسی وجود نہیں، بلکہ اس کی ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے ، جبکہ ملکی قانون میں بھی اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنا ممنوع ہے ، اس لئے شرعا یہ کرنسی کے حکم میں نہیں ہے ، لہذا اس کے ذریعہ لین دین کرنے سے احتراز لازم ہے۔ جبکہ مذکور ادارہ اگر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کسی سر گرمی میں ملوث نہ ہو تو اس میں ملازمت اختیار کی جا سکتی ہے۔
کما في فقه البيوع : ولكن قصر بعض الحنفية المال على الأعيان فقط، فقال الحصكفي رحمه الله تعالى في شرحه على ملتقى الأبحر : والمراد بالمال عين يجري فيه التنافس والابتذال. وإن هذا التصريح في تعريف المال بانحصاره في الأعيان لا يوجد عند غيره بهذا الوضوح. ولكن الذي يستنبط من كلام الفقهاء الحنفية، ولا سيما المتأخرين منهم أن هذا القيد ملحوظ عندهم في تعريف المال. ولذا فإن الشيخ مصطفى الزرقاء انتقد هذه التعريفات واستبدل بها تعريفاً آخر، فقال : المال هو كل عين ذات قيمة مادية بين الناس. اھ(۱/۲۶) والله تعالى أعلم