ایک دوست کی طرف سے سوال ہے، جو شرمندگی کی وجہ سے خود یہ سوال نہیں کرنا چاہتا۔وہ فحش اور عریاں ویڈیوز دیکھنے اور جمع کرنے کی بری عادت میں مبتلا تھا۔اس نے ایک فحش فلموں میں کام کرنے والی عورت سے طے شدہ معاوضے کے بدلے اپنے لیے چند تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کی درخواست کی۔ اس نے طے شدہ رقم کا 50 فیصد پیشگی ادا کر دیا اور یہ وعدہ کیا کہ تصاویر اور ویڈیوز ملنے کے بعد باقی 50 فیصد بھی ادا کر دے گا۔لیکن جب اسے تصاویر اور ویڈیوز موصول ہو گئیں تو اس نے اس عورت سے رابطہ منقطع (بلاک) کر دیا اور باقی رقم ادا نہیں کی۔اس کے بعد اس نے وہ تمام فحش مواد حذف (Delete) کر دیا، اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کی، اور اب وہ جاننا چاہتا ہے کہ:
کیا شرعی طور پر اس پر لازم ہے کہ دوبارہ اس عورت سے رابطہ کرے اور باقی ماندہ رقم ادا کرے؟ یا پھر اس رقم کو ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کر دے؟
مزید یہ کہ اس نے جو باقی رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہ اس کی طرف سے غیر معمولی طور پر بہت زیادہ تھی، اسی لیے اس نے ابتدا میں صرف 50 فیصد پیشگی ادا کیا تھا۔
کیا اس کے لیے اخلاص کے ساتھ کی گئی توبہ اور آئندہ اس گناہ سے مکمل اجتناب ہی کافی ہے؟
جزاکم اللہ خیراً
سائل کے دوست کا فحش ویڈیوز دیکھنا اور فاحشہ عورتوں کو پیسے دے کر ان سے ویڈیوز حاصل کرنا گناہ والا عمل تھا، لیکن جب وہ اس عمل سے بصدق دل توبہ تائب ہوچکا ہے، تو امید ہے کہ اللہ تعالی اس کے گناہ معاف فرمائیں گے، اب اس پر مذکور عورت کو بقیہ رقم دینا لازم نہیں، اور نہ ہی وہ رقم ان کےذمہ صدقہ کرنا لازم ہے، بلکہ اس نے جتنے تصاویر اور ویڈیوز حاصل کی ہوں،ان سب کو ختم کرنا اور آئندہ کے لیے اپنے توبہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے، اس عمل سے مکمل اجتناب کرنا لازم ہے۔
قال اللہ تعالی: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا (سورۃ النساء ایة 48)۔
و فی ابن ماجة : حدثنا أحمد بن سعيد الدارمي قال: حدثنا محمد بن عبد الله الرقاشي قال: حدثنا وهيب بن خالد قال: حدثنا معمر، عن عبد الكريم، عن أبي عبيدة بن عبد الله، عن أبيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «التائب من الذنب، كمن لا ذنب له»(2/1419 رقم الحدیث 4250)۔
وفی الدرالمختار: (لا تصح الإجارة لعسب التيس) (الی قولہ) (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي) الخ (6/55)۔
وفی الاشباہ والنظائر: القاعدۃ الرابعة عشر ما حرم اخذ حرم اعطاءہ کالربا ومھر البغی الخ (132)۔