السلام علیکم ! جناب ہمارے ہاں موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے ’’بڑا دن‘‘ استعمال کیا جاتا ہے ؟ جبکہ بڑا دن عیسائیوں کا ہوتا ہے، لغت ڈکشنري بھی یہی معنی بتاتی ہے، تو ہم مسلمانوں کا اس سے کیا تعلق ہے ؟ جبکہ سرکاری طور پر بھی تعطیلات موسم سرما لکھا جاتا ہے ؟ تو کیا یہ کہنا صحیح ہوگا؟ کہ یہ بڑا دن یعنی کرسمس کی چھٹیاں ہیں ؟ حضرت راہ نمائی فرمائیں۔
سرد علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں چونکہ زیادہ سردی کی وجہ سے دی جاتی ہیں،اس لئے ان چھٹیوں کو بڑے دن کی چھٹیوں سے تعبیر کر نادرست نہیں، بلکہ موسم سرما کی چھٹیوں سے تعبیر کرنا چاہیے۔
ففى الدر المختار: للتشبه بأهل الكتاب: أي إن قصده؛ فإن التشبه بهم لا يكره في كل شيء، بل في المذموم وفيما يقصد به التشبه، كما في البحر اھ (1/ 624) والله اعلم بالصواب