اگر شوہر سے ازدواجی تعلق نا رہا ہو کبھی بھی شوہر کی کمزوری کی وجہ سے اور شوہر سے سال سے علیحدگی ہو تو طلاق کے بعد عدت بنتی ہے لڑکی پر ؟
علیحدگی اور طلاق کی صورت میں بیوی پر بہر صورت عدت لازم ہو گی بشرطیکہ رخصتی اور خلوت صحیحہ ہو چکی ہو۔
كما في الهندية رجل تزوج امرأة نكاحا جائزا فطلقها بعد الدخول أو بعد الخلوة الصحيحة كان عليها العدة كذا في فتاوى قاضي خان اھ(526/1)
وفيها ایضاً: وخلوة المجبوب خلوة صحيحة عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وخلوة العنين والخصي خلوة صحيحة، كذا في الذخيرةاھ(1/305)
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0